ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رفاقت علی گیلانی سمیت 6 رہنما ترین گروپ میں شامل 

More Electables join Jahangir Tareen's Party, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور سابق ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گر رہی ہیں،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رفاقت علی گیلانی سمیت متعدد رہنماﺅں نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرا دیں،متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی بھی جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بن گئے،ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف بھی عمران خان کو خیرباد کہہ کے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئے۔

 میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،جہانگیر ترین سے پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے بھی ملاقات کی،ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی،ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چودھری موجودتھے،ان کے علاوہ ملاقات میں ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ ،امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجودتھے۔