ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز سے متعلق اعدادو شمار جاری  

Registered voters,election commision,Pakistan,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ۔ 

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہو گئی ہے، جن میں سے 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔ 

  اعدادوشمار کے مطابق 18سے 25 سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 469 ہے، 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار 604 ، 36 تا 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار245 ہے، ملک بھر میں مرد ووٹرز کا تناسب54.2فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45.98فیصد ہے۔

 پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379، سندھ 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841، خیبرپختونخوا میں تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہیں۔