جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا بہروپیا گرفتار

جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا بہروپیا گرفتار
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر  : جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا بہروپیا پکڑا گیا۔

کسٹمز انٹیلی جینس لاہور نےملزم علی احسن کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم جعلی افسر بن کر گاڑیوں کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کے غیر قانونی کام میں بھی ملوث پایا گیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کا کہنا ہے ملزم سے راوی ٹول پلازہ پر ٹمپرڈٹیوٹا گاڑی بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ملزم سے دوران تفتیش سمگل شدہ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے ایک گروہ کی بھی معلومات موصول ہوئی ہیں ۔

Bilal Arshad

Content Writer