ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاونڈ سکینڈل، نیب نے ایکسائز کو خط لکھ دیا

Excise responds to the NAB's query regarding vehicles registered in the names of PTI leaders, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے ملنے والے ایک سو نوے ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  نیب نے ایکسائز کے ملک بھر میں موجود دفاتر کو خط لکھ دیا ہے ،خط میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کی ملکیتی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ایکسائز اسلام آباد نے رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کے سپرد کر دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے نام ایک 1300 سی سی گاڑی رجسٹرڈ ہے،زلفی بخاری کےنام سے 5 ہزار سی سی لگژری گاڑی رجسٹرڈ ہے، شہزاد اکبر کے نام پر اسلام آباد میں 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے نام سے کوئی گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ نہیں۔