چین میں فکسنگ سکینڈل، سنوکرکےدو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی اوربھاری جرمانہ عائد

Match Fixing in China, Two Cueists fined, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: چین میں فکسنگ کا بڑا سکینڈل پکڑا گیا ، سنوکر کے دو کھلاڑیوں  پر تاحیات پابندی اور بھاری جرمانہ عائد جبکہ آٹھ کھلاڑیوں کو پابندیوں کی سزائیں سنائی گئیں۔

 ورلڈ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق تمام 10 کھلاڑی فکسنگ، جوابازی اور دھوکہ دہی میں شامل تھے، چینی کھلاڑی لیانگ ویمبو اور لی ہینگ کو فکسنگ کا مرکزی کردار پا کر تاحیات پابندی اور  43 ہزار پاؤنڈ کی سزا سنائی گئی۔

 دیگر آٹھ کھلاڑیوں پر 20 ماہ سے پانچ سال تک پابندی عائد کی گئی، سنوکر  سکینڈل میں ملوث تمام سنوکر پلیئرز 20جون تک سزاؤں کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔