توشہ خانہ کیس , ذلفی بخاری کا اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل

توشہ خانہ کیس , ذلفی بخاری کا اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے توشہ خانہ کیس میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے گھٹیا اور بچگانہ حرکت قرار دیدیا۔

ذلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آپ نے میرے خلاف کیس بنانا ہی ہے تو کم از کم اسے منطقی اور اصلی رکھیں، ایف آئی آر میں مجھے نامزد کیا گیا ہے لیکن میں نے نہ گھڑی کو کبھی دیکھا نہ ہی اسے فروخت کیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا میں نے میڈیا پر دفاع کیا ہے کیونکہ عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، کاش میں نے گھڑی دیکھی ہوتی یا اسے جانتا تو میں خود اسے خرید سکتا۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا پوری ایف آئی آر ایک مایوس کن، گھٹیا اور بچگانہ حرکت ہے، گھڑی کا ڈیلر اپنے اوپر دباؤ کی وجہ سے مہینوں پہلے ملک سے فرار ہو گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی اور نے جا کر اسے رجسٹر کرایا کیونکہ وہ مزید دباؤ برداشت نہیں کر سکتا تھا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہم نے ان دنوں صرف فاشسٹ جمہوریہ پاکستان میں دیکھی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer