سجاد پیرزادہ:۔ لاہور ہائیکورٹ نےتھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمہ میں گرفتاری سے تحفظ دینے کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کی 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ملزم چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کوہسار اسلام آباد نے چھ جون کو مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار ملزم متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے.