ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ق نے یوتھ کانفرنس کروانے کا فیصلہ کرلیا، یوتھ کانفرنس 11جون کو کروائی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام ہونے والی یوتھ کانفرنس کروانے کے لئے تمام انتظامات شروع کر دیے گئے۔ اس حوالے سے یوتھ ونگ کے صدر کامران کو تمام انتظامات یقینی بنانے ہدائت کر دی گئی ہیں۔ یوتھ کانفرنس میں لاہور میں کروائی جائے گی۔
مرکزی صدر یوتھ ونگ کامران سعید عثمانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یوتھ کو منفی سوچ سے نکال کر حقیقی ترقی پسند سوچ کی طرف لانا ہے۔
یوتھ کانفرنس کے حوالے سے ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ یوتھ کانفرنس میں یوتھ کو سچ اور جھوٹ کا فرق پتایا جائے گا جبکہ یوتھ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر منظم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ق لیگ میں پارٹی میں مکمل یوتھ کی سیاسی تربیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔