وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کی روضہ امام حسین علیہ السلام   پر حاضری 

Bilawal Bhutto pays visit to Imam Hussain's Tomb in Karbla, City42
کیپشن: عراق کے دورہ پر گئے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روزکربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ۔
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عراق کے دورہ پر گئے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روزکربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عراق کےشہر کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ہے۔       

 اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کربلا معلیٰ میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے دربار پر حاضری  اور امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے مزار پر حاضری کی تصاویر اورر وڈیو کلپس پاکستان کے سوشل میڈیا میں میں وائرل ہو گئیں۔ بلاول بھٹو کے مداح اب تصاویر اوورر وڈیو کلپس کو عقیدت کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹویٹر اکاونٹ نے بلاول بھٹو کی امام عالی مقام کے دربار پر حاضری کی وڈیو کلپ پوسٹ کی گئی۔ 

امام موسیٰ کاظم کے روضہ پر حاضری کی وڈیو  بلاول بھٹو نے خود اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے بھی شئیر کی۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں بلاول بھٹو کی کربلا معلیٰ حاضری کی وڈیوز اور تصویریں ٹویٹر ، ٹک ٹاک، انسٹا گرام اورفیس بک میں پوسٹ کیں۔

منگل کے روز عراق کے دورہ کی سرکاری مصروفیات سے فراغت پاتے ہی بلاول بھٹو نجف اشرف گئے تھے جہاں انہوں نے امام الاصفیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے روضہ پر حاضری دی، بلاول بھٹو کے وفد میں شامل افراد بھی ان کے ساتھ تھے۔