ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی۔

 انٹربینک میں ڈالر 286روپے 50پیسے کا ہو گیا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286.30 روپے تک ٹریڈ ہوا،اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے سے کم ہوکر 300 روپے تک گرگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 13.50 روپے رہ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستاہوکر 319 روپے تک گرگیا،برطانوی پاونڈ 6 روپے سستاہوکر 369 روپے ، امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 82.60 روپے،سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 79.50 روپے کا ہوگیا۔ 

معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer