(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے یواے ای کے صدر کے لئے 100 بکرے برآمد کرنے کا فیصلہ،خصوصی اجازت نامے کے تحت بکرے برآمد کرکے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کی سمری کی منظوری دے دی،کابینہ نے وزارت خارجہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی،بکرے یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید النائن کے لئے برآمد کیے جائیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بکرے چندنانہ ایئر پورٹ رحیم یار خان سے سپشیل ایئر کرافٹ سے بھجوائے جائیں گے،ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے،وفاقی کابینہ سے بکروں کی برآمد کے لئےخصوصی اجازت مانگی گئی۔
وفاقی کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں نرمی کا اختیار حاصل ہے،یواے ای کے سفارت خانے نے بکروں کی برآمد کے لئےوزارت خارجہ سے رجوع کیا تھا۔