ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی آصف علی زرداری سے اہم ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی ملاقات، ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ 
آصف علی زرداری کی حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد، ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیاگیا-آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  ملاقات میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیاگیا-

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کے سفر میں تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا اتحاد عوامی خدمت کے لئے ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جسے ساتھ لیکر چلیں گے۔ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ صوبائی وزراء عطاتارڑ،ملک محمد احمد علی،خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن،ڈاکٹر عاصم حسین،صوبائی وزراء سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے-

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر