ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا منگی کیس میں اب تک کی بڑی پیشرفت

دعا منگی کیس میں اب تک کی بڑی پیشرفت
کیپشن: dua mangi case
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے  مطابق دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مفرور ملزم زوہیب قریشی کو پولیس مقابلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے.ایس ایچ او کرم پور کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے جی ایل آئی کار، 6 موبائل فونز، 5 وائی فائیو ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزم کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم زوہیب نے پولیس کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

 سندھ پولیس نے دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی.

    کندھ کوٹ پولیس کے مطابق زوہیب قریشی دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 25 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا جبکہ دعا کے والد نے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔