ویب ڈیسک : پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی، بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کی طرف سے پیغمبر اسلام کی توہین کے لیے بول پڑے۔
فیصل قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیا ن جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سےنبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’جو مسئلہ اس وقت چل رہا ہے جس پر ہر ایک کو بات کرنی چاہیے میرے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ اس پر خامو ش کیوں ہیں؟ ہندوستان کی ایک عورت ہمارے پیارے نبی کے بارے میں بکواس کر رہی ہے اور پوری امت مسلمان اس وقت بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے مگر ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے‘‘۔اداکار نے مزید کہا کہ ’’ مجھے لگتا ہے ہم سب کو اس پر بات کرنی چاہیے اور باقاعدہ بائیکاٹ کرنا چاہیے ، فیصل قریشی نے تمام فنکاروں سمیت عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور بولیں کیونکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی تھی جس کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی جانب سے بھارت کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
؎