ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے افغانی خاندان کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی سے افغانی خاندان کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: Airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر کینیا جانے والے خاندان کو حراست میں لے لیا۔ 

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی شفٹ بی کے انچارج اعجاز احمد خان کے مطابق ایک خاندان کے 4 ارکان عمران پویا، خاتمہ حیدری، عارتین باقری اور عطرین باقری افغانی پاسپورٹس پر ایئر عربیہ کے ذریعے کینیا جا رہے تھے۔

پاسپورٹ کنٹرول کاؤنٹر آفیسر ایف سی حمزہ نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک خاتون رکن عطرین باقری کا پاسپورٹ جعلی ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ مذکورہ مسافر کو اس کے پاسپورٹ کی مزید تصدیق اور پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے گروپ انچارج اے ایس آئی ہدایت اللّہ کے پاس بھیج دیا۔ 

اعجاز احمد کی رپورٹ کے مطابق جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ بچی جعلی افغانی پاسپورٹ پر سفر کر رہی تھی۔ بچی کا پاسپورٹ جعلی تھا اور وہ نابالغ ہتھی  لہٰذا اس کے والدین کی درخواست پر انہوں نے اپنی امیگریشن کے ساتھ ساتھ اپنی طے شدہ فلائٹ بھی منسوخ کردی۔ہاور خاندان کے تمام افراد کو مزید تصدیق اور ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی بھیج دیا۔