ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آتشزدگی ,ایک شخص جاں بحق

لاہور میں آتشزدگی ,ایک شخص جاں بحق
کیپشن: rehman plaza
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں فیصل چوک کے قریب واقع رحمان پلازہ میں لگی  آگ پرقابوپالیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  رحمان پلازہ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ، آگ پلازہ کی بیسمنٹ میں لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ آگ کے دوران  بےہوش ہونےوالا ایک شخص دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مرزاوحیدکے نام سے ہوئی ہے۔ بمرزا وحید کو بے ہوشی کی حالت میں  ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ پلازہ سے 23افراد کو ریسکیوکیاگیا۔