ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیفاورلڈکپ ٹرافی لاہورپہنچادی گئی

 فیفاورلڈکپ ٹرافی لاہورپہنچادی گئی
کیپشن: FIFA Trophy
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیفاورلڈکپ ٹرافی لاہورپہنچادی گئی، ٹرافی کی رونمائی آج مقامی ہوٹل میں کی جائےگی۔

فرانس کے سابق ورلڈ چیمپئن فٹبالر کرسٹین کریمبیو خصوصی طیارے میں ٹرافی کو ازبکستان سے پاکستان لائے جہاں ٹرافی ایک روز قیام کرے گی۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور پہنچی تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر اسپانسر اور ٹرافی ٹوور کے منتظمین بھی موجود تھے۔

ٹرافی ایک دن پاکستان میں رہے گی اور اس دوران ایک ایونٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوگا جب کہ ایک پبلک ایونٹ ہوگا جس میں کانسرٹ کے دوران ٹرافی نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ایک دن پاکستان میں رکنے کے بعد رات گئے سعودی عرب روانہ ہوگی۔