ویب ڈیسک:بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اپنی عمر کا 50 واں ہندسہ بھی عبور کر چکے ہیں، لیکن اب تک انہیں اپنی زندگی میں کسی شریک کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، بولی وڈ کے بھائی جان اب تک سنگل ہیں۔
حال ہی میں سلمان خان نے آئیفا ایوارڈ 2022 کی میزبانی کی، جہاں کئی ستارے اپنے شریکِ حیات یا محبوباؤں کے ساتھ نظر آئے۔لیکن اس تقریب میں بھی سلمان خان نے اکیلے ہی انٹری لی، تاہم ان کا یہ اکیلا پن معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا سے دیکھا نہ گیا اور وہ فوراً سلمان کی جانب لپکیں اور ان کے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔
تصویر میں اداکارہ کو ایک سیاہ ساٹن اسپگیٹی پٹا کاؤل نیک ڈریس کو بہترین میک اپ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ ہمیشہ اپنے مختلف جوڑوں سے سب کو متاثر کرتی ہیں۔جبکہ سلمان کو ایک آرام دہ سرمئی ٹی شرٹ اور سلور بیلٹ کے ساتھ کالی پھٹی ہوئی پینٹ میں دیکھا گیا، جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ کی طرح ہینڈسم لگ رہے تھے۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوئیں تو مداحوں کو دونوں کی جوڑی خوب پسند آئی۔کئی نے تو یہ مطالبہ بھی کردیا کہ کب تک اکیلے رہیں گے، اب اروشی کے ساتھ ہی گھر بسا لیا جائے۔
اروشی کو حال ہی میں اسمائل ٹرین فاؤنڈیشن کے لیے پہلی عالمی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل انہیں اپنی پین انڈیا فلم دی لیجنڈ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر 50,000 لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔