ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ کبریٰ خان کاسوشل میڈیاصارف کو کرارا جواب

اداکارہ کبریٰ خان کاسوشل میڈیاصارف کو کرارا جواب
کیپشن: Kubra Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے کیریئر میں ایسے متعدد ڈرامے کئے جو آج بھی اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہیں، شوبز کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ نے نام بگاڑنے والے صارف کو وضاحت بتاتے ہوئے اہم مشورہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان سے مداحوں نے ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر منفرد سوال پوچھے وہیں ایک صارف کے کمنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا، صارف نےاداکارہ کےنام کو نشانہ بناتے ہوئے طنزاً پوچھا کہ’یہ کوبرا نام کس نےرکھاتھا؟‘کبریٰ خان نےسوال پردکھ کااظہار کرتےہوئےلکھا کہ ’یا اللہ! یہ آپ کے لیے مزاحیہ ہوگا لیکن حقیقت میں نہیں ہے۔‘

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ کوبرا نہیں کبریٰ ہے، اس کا مطلب ہے بالکل کبیر نام کی طرح زبردست، اعلیٰ ہے۔

کبریٰ خان نے مزید بتایا کہ ’یہ نام امام حسین علیہ السلام کی بڑی بیٹی کا نام تھا، برائے مہربانی تھوڑی سی عزت کا مظاہرہ کریں۔