جرائم پیشہ افراد کو ٹریس کرنے کیلئےپولیس کوجدیدٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ

جرائم پیشہ افراد کو ٹریس کرنے کیلئےپولیس کوجدیدٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)جرائم پیشہ عناصراور دہشت گردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کوجدیدٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ، فورجی لوکیٹرخریدنے کےلئے 2کمپنیوں نے بڈجمع کروا دی،حکومت نے چارفورجی لوکیٹرزخریدنےکےلئے 12 کروڑروپے فی لوکیٹرجاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصراور دہشت گردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کوجدیدٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، ٹیکنکل بڈکھلنے کےبعدفنانشل بڈکھولی جائے گی،رواں سال حکومت نے جدید لوکیٹرز خریدنے کے لئےمنظوری دی تھی،اس سے قبل پولیس کے پاس 2جی لوکیٹرزموجودہیں،ٹیکنالوجی میں جدت کے لئے جدیدموبائلزو ڈیوائسز کوٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا،اس کی وجہ سے جدید لوکیٹرزکی خریداری کی جائے گی۔

مزید پڑھئے: بدمعاشوں کیخلاف لاہور پولیس اِن ایکشن

واضح رہے کہ بدمعاشوں کےخلاف لاہور پولیس اِن ایکشن ہے،سی سی پی او  کابدمعاشوں کی گرفتاری کےبعدسٹی42 سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہناتھا524 بدمعاشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اب تک632 بدمعاشوں کی فہرستیں مرتب کی گئی تھیں،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا 32 افسران و اہلکاروں کو  بدمعاشوں کو انفارمیشن فراہم کرنے پر معطل کرکے پولیس لائنز بھجوادیا گیا، ایسے افسران کو کسی صورت بھی آپریشنز  ڈیوٹی تعینات نہیں کیا جائے گا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر  کا  مزید کہنا تھاشہر بھر میں بدمعاشوں نے خود ساختہ عدالتیں بنا رکھی ہیں۔ ان غنڈہ گرد عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائےگا اورکسی بھی شہری کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف پولیس بروقت ایکشن لے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer