ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کی التجا ، کس سے؟

کمشنر لاہور کی التجا ، کس سے؟
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خانہ بدوشوں کے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ پانچ روزہ انسداد پولیومہم میں 169 یونین کونسلز میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
کمشنر لاہور محمد عثمان نے ماڈل ٹاؤن میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی کے باہر بچوں کو قطرے پلائے، محمد عثمان نے کہا کہ آج سے شروع ہونیوالی پولیومہم میں شہر کے ہر بچے کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ لاہور میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریبا 18 لاکھ 74ہزار 5سو بیالیس ہے۔ پانچ روزہ انسداد پولیومہم میں 169 یونین کونسلز میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

کمشنر لاہور نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جہاد میں لاہور متحد ہے، چار ماہ سے ماحولیاتی نمونے منفی آ رہے ہیں، بڑی ہمت کی بات ہے کہ سخت گرمی ہے مگر پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔