ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سرگرم

 شہباز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سرگرم
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ، نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے، وکلاء سے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے، تاہم مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے درخواست کب دائر کی جائے۔

میاں شہبازشریف رہائی کے فوراََ بعد ہی اپنے علاج کے سلسلہ میں بیرون ملک جانا چاہتے تھے تاہم انہیں ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔