(ویب ڈیسک) اداکار دلیپ کمار کےانتقال کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اداکار دلیپ کمار حیات ہیں۔
ایک بیان میں خاندان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر فارورڈ کی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں وہ زندہ ہیں اور ٹھیک ہیں۔خاندان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار دو تین روز میں گھر پر ہونگے۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کو معمول کے ٹیسٹ کے لیے نان کوویڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور انھیں سانس لینے میں کچھ دشواری تھی۔ رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی بائی لیٹرل پلورل ایفوژن کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر انھیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔