پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) رائیونڈ روڈ لکھووال گاؤں کے رہائشیوں کا پولیس کے خلاف احتجاج، کہتے ہیں کہ پولیس نے گھر میں داخل ہوکر عورتوں کوتشدد کا نشانہ بنایا او رتوڑ پھوڑ بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھائے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور خواتین پر تشدد بھی کیا جبکہ لاکھوں مالیت کا سامان پولیس نے برباد کردیا۔ مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ نقصان کا ازالہ اورذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم محمد عاشق کو پکڑنے کے لیے چند روز قبل لکھوال گاؤں میں ریڈ کیا، ملزم محمد عاشق کے خلاف چوری، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحے کے چودہ مقدمات درج ہیں۔ اس دوران رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔

ادھر وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرکے آٹھ قمار باز گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ وحدت کالونی کے علاقے میں جوا کرایا جاتا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 37 ہزار جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کر کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لیکر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔