ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سنتھیارچی کو ملک بدر کیا جائے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کورونا وائرس کنٹرول نہ کرنے پر حکومت پرکڑی تنقید،تین ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ، قمر زمان کائرہ نے کہاکہ چینی سیکنڈل میں جب حکومت کو پتہ چلا کہ رپورٹ اپنے ہی خلاف ہے تو مختلف حربے استعمال کیے جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونیوالی آل پارٹی کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے قرار دیا کہ حکومت کوروناکے معاملے میں ناکام ہوگئی ہے، چینی سیکنڈل میں پہلے موجودہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو پھر بے شک 1945 سے تحقیقات کر لی جائیں،سنتھیارچی کو ملک بدر کیا جائے اور ٹائیگر فورس کی جگہ بلدیاتی ادروں کو بحال کیا جائے۔
ای سی پی کے شرکا کا کہنا تھا اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے خود مختاری پر حملے قبول نہیں، ایوارڈ کانوٹیفکیشن واپس لیا جاے، ٹڈی دل کنٹرول نہ کرنے پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر احتساب ہونا ہی تو 1985 سے لے کر اب تک جتنی فنڈ ریزنگ ہوئی اسکی بھی تحقیات کروائی جائیں۔ این جی او از سیمٹ اور فنڈ ریزنگ کے خلاف بھی تحقیات کروائیں اور کمیشن بنائے۔
ای پی سی نے بے نظیر بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پرغیرملکی خاتون کے خلاف ایکشن لے کرملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔اے پی سی نے قرار دیا کہ نیب بلیک میلنگ اور سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے۔اے پی سی کی صوبائی قیادت نے اپنی وفاقی قیادت سے قومی سطح پر اے پی سی بلانے کی دراخوست بھی کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer