ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سخت لاک ڈاؤن میں بھی لنڈا بازار آباد

سخت لاک ڈاؤن میں بھی لنڈا بازار آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دو روزہ سخت لاک ڈاؤن بھی بے سود رہا، دکانداروں نے مارکیٹس تو بند رکھیں لیکن بوہڑ والا چوک، نکلسن روڑ اور ایمپریس روڈ پر ریڑھیوں پر سامان فروخت کرتے رہے، شہریوں کی بچوں کے ہمراہ ونڈو شاپنگ جبکہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پولیس کی موجودگی میں نظر انداز کیے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ٹائیگرز فورس سمیت سب کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ دو روزہ سخت لاک ڈاؤن میں شہر کی مارکیٹس اور شاپنگ مالز تو بند لیکن لنڈا بازار میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ لنڈا بازار میں کوروناوائرس ایس او پیز بھی نظر انداز کیے جارہے ہیں۔

ناماسک کا استعمال نا سماجی فاصلے کی پرواہ جبکہ سینی ٹائزر کا استعمال کہیں نہیں کیا جارہا۔ لاک ڈاؤن کے باوجود نکلسن روڈ اور ایمپریس روڈ پر تجاوزات مافیا کھلے عام براجمان ہیں۔

لنڈا بازارکے دکانداروں ماسک نہ پہننے کی وجہ گرمی کو قرار دیدیا، کہتے ہیں گرمی بہت ہے اس لیے ماسک نہیں پہنا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

شہری اور ریڑھی بان غیر ذمہ داری کے مظاہرے میں پیش پیش ہیں اور شہریوں کی بچوں کے ہمراہ لنڈا بازار سے شاپنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی ماسک کے بغیر گھومتے رہے۔

ایس او پیزکی سر بازار خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ لی۔