ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ ، مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ ، مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل جبکہ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ قتل کی اپیلوں کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دے دیاگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا ہے، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دورکنی بنچ 8 جون سے قتل کے مقدمات کی اپیلوں بارے سماعت کرے گا۔ پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویزن بنچ اور 26 ڈویزن بنچ سماعت کریں گے ۔ویزن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل ، ڈویزن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید , ڈویزن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی,جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرےگا۔ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل ہے۔ جسٹس عائشہ اے اے ملک کی سربراہی دورکنی بننچ ٹیکس ، کمرشل سمیت دیگرز کیسز کی سماعت کرے گا۔
ڈویژن بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال ، ڈویژن بینچ نمبر6 میں جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہے۔ڈی بی 7 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بینچ نمبر 8 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 9 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔

تمام ڈویزن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگرججز بھی صرف سنگل بینچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer