ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کورونا کے ایک کروڑ مریض ہونے کا دعویٰ

پنجاب میں کورونا کے ایک کروڑ مریض ہونے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود نے صوبے میں کورونا وائرس کے ایک کروڑ مریض ہونے کا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں کہ حکومت موذی بیماری کے اصل حقائق چھپانےکی بجائے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر شدید مذمت کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السید نے دعوی کیا کہ پنجاب میں موذی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ ہے۔

ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، جب لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ضرورت تھی حکومت نے لاک ڈاؤن کھول دیا۔

پی ایم اے کےعہدیداروں نے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کو قرنطینہ کرنے کے لیے علیحدہ سے ہسپتال بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، لاہور میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 247 ہو گئی جبکہ  1082 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 17411 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں مزید 30  افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 659 ہو گئیں،  2 ہزار 164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 35 ہزار 308 ہوگئی، 8 ہزار افراد صحت یاب ہو گئے۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں 97، وینٹی لیٹر پر 69 مریض زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 617 زیر علاج ہیں۔