ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان:ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان:ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دنیابھرمیں کروناسےاموات چارلاکھ سےتجاوز گئیں،پاکستان میں کورونا کے مزید4960 کیس سامنے آگئے۔ ملک میں اموات دوہزار سے تجاوز کرکے 2002 ہوگئیں جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد686  ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق  دنیابھرمیں کوروناسےاموات چارلاکھ سےتجاوز گئیں،متاثرین بھی 69 لاکھ سےبڑھ چکے،امریکابیس لاکھ مریضوں کےساتھ سب سےآگے،برازیل کوروناسےمتاثرہ دوسرابڑاملک بن گیا۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کےوار تیز ی کے ساتھ جاری ہیں، کورونا کے مزید4960 کیس سامنے آگئے۔ ملک میں اموات دوہزار سے تجاوز کرکے 2002 ہوگئیں جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد686  ہوگئی۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا سنگین ہوتا جارہا ہے، 1082 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 84 روز میں 17 ہزار 411 شہری وبا میں مبتلاہوچکے ہیں، پنجاب بھر میں مزید 30 جاں بحق ہوگئے، مجموعی اموات 686ہو گئیں، 2 ہزار 164 نئے کیسز کے بعد صوبے میں مصدقہ مریض 35 ہزار 308 ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ 8 ہزار صحت یاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 98ہزار943 ہوگئی، کوروناسے مزید 67افراد جان کی بازی بھی ہارگئے، ملک میں اموات دوہزار سے تجاوز کرکے 2002 ہوگئیں۔ایک ہی دن میں ریکارڈ 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 67 مریض موت کی وادی میں بھی چلے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار ایک سو نئے ٹیسٹ کیے گئے، سب سے زیادہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 ہزار 90 ہو گئی، سندھ میں 36 ہزار 364، خیبرپختونخواہ 13 ہزار، بلوچستان 6 ہزار 221، اسلام آباد 4 ہزار 979، گلگت بلتستان 927 اور آزاد کشمیر میں 361 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے ایک دن میں 67 زندگیوں کے چراغ گل ہونے سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 2 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 686 ، سندھ 634، خیبرپختونخواہ 561، بلوچستان 54، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان 13 اور آزاد کشمیر میں اب تک 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 33 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer