دوران ڈیوٹی جاں بحق اہلکاروں کو شہید لکھوانے کیلئے آئی جی کو خط

 دوران ڈیوٹی جاں بحق اہلکاروں کو شہید لکھوانے کیلئے آئی جی کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(وقاص احمد)دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکار شہید ہیں، ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایسے اہلکاروں کو شہید لکھوانے کے لئے    آئی جی پنجاب  شعیب دستگیر  کو خط لکھا دیا۔ ایس ایس پی ایڈمن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے آئی جی دفتر  کی جانب سے پیمرا،  ڈی جی پی آر،  پرنٹ اور  الیکٹرانک میڈیا  کو  شہید لکھنے  کی ہدایت جاری کی جائے، دوران ڈیوٹی اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو جاں بحق یا ہلاک لکھنے سے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ خط کا متن ہے کہ آئین پاکستان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والوں کو شہید کا درجہ دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شہید لکھا جائے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو خط لکھا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے آئی جی دفتر  کی جانب سے پیمرا، ڈی جی پی آر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو شہید لکھنے کی ہدایت جاری کی جائے، دوران ڈیوٹی اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو جاں بحق یا ہلاک لکھنے سے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ خط کا متن ہے کہ آئین پاکستان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والوں کو شہید کا درجہ دیتا ہے

زرائع کے مطابق شہید کا درجہ ملنے سے اہلکار کے اہلِ خانہ کو شہید کوٹے کی مراعات حاصل ہوں گی، شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے،  پولیس کے شہید کے خاندان کے ایک فرد کو پولیس میں نوکری دی جاتی ہے، جبکہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یا اہلِ خانہ کو تنخواہ بمعہ مراعات دی جاتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے خط کے ساتھ  21 مارچ  2018 کو جاری کیے گئے  آرڈر کی کاپی بھی منسلک ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer