پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کا معروف ناول نگار ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر اظہار تعزیت

 پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کا معروف ناول نگار ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) چئیرمین پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کہتے ہیں کہ ڈاکٹر انور سجاد ادب کی دنیا کا ایک روشن ستارہ تھے۔

معروف ادیب، دانشور اور مصور ڈاکٹر انور سجاد کی وفات پر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے چیئرمین و ممبران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد نے اپنے قلم سے ادب کو نئے افق عطا کئے، معاشرتی ناہمواریوں اور استحصال کو موضوع بنایا، وہ ترقی پسند اور انسان دوست ادیب تھے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کے افسانے سماجی تاریخ ہی نہیں بنتے بلکہ اس سے عظیم تر حقیقت بنتے ہیں۔ صدر عمر عبد الرحمن جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انور سجاد کی رحلت سے ادبی دنیا عظیم انسان سے محروم ہوگئی، ان کا خلا پر کرنا ناممکن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے  ڈاکٹر انور سجاد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کی فن کی دنیا میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔