عابد چوہدری:سول لائنز ڈویژن میں ڈاکو راج، ڈیکور ٹائلز میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہو گئی، ڈاکووں نے خریداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، دو لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ درد سر بن گیا، سٹی 42 نے فوٹیج حاصل کر لی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سول لائنز ڈویژن کے علاقے لٹن روڈ میں ڈیکور ٹائلز میں تین ڈاکو آئے۔ ایک دکان کے باہر پہرہ دیا جبکہ دو لوٹ مار کرتے رہے ۔متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی حاصل کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔