ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائزکی جانب سے لگژری ہاوسز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

محکمہ ایکسائزکی جانب سے لگژری ہاوسز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز لگژری ہاوسز کے خلاف سرگرم، دو کروڑ سے زائد کے نادہندہ بیالیس لگژری گھروں کو سربمہرکردیا گیا۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی تک گھروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کا2 کنال اور اس سے بڑے گھروں کے مالکان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ہوئے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر42 گھر سربمہر کردیئے گئے ہیں۔ ایکسائزکی جانب سے واپڈاٹاؤن، ویلنشیا ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں گھروں کو سربمہرکیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پرھیں: کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے جوتے تحویل میں لے لیے

دوسری جانب بڑے گھروں کے مالکان کے ذمہ 2 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگھروں کو سربمہرکیا گیا۔ کریک ڈاؤن میں انسپکٹر فخرواہگہ، زاہدمغل ودیگر نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹرریجن بی راؤ شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ حتمی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیے گئے اور جب تک ٹیکس ادا نہیں کیے جائے گئے، ان گھروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔