(نبیل ملک) سعودی حکومت نے مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ، جو لاہور پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے 100 پاکستانی سعودی ایئر کی اضافی پرواز 3610 پر جدہ سے لاہورپہنچے، جہاں امیگریشن حکام نے ضروری جانچ پڑتال کے بعد تمام بے دخل پاکستانیوں کو گھر بھیج دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام مسافر ویزے ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم رہے، پکڑے جانے پر سعودی حکومت نے قید میں رکھنے کے بعد لاہور بھیج دیا۔بےدخل کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ سمیت قبائلی علاقوں سے ہے۔
مسافروں نے حکومت سے اپیل کی کہ سعودی جیلوں میں قید مزید پاکستانیوں کو فوری رہا کرایا جائے۔