خان سعادیہ: خوبصورت نظر آنا خواتین کی اولین ترجیح ہے، عید میں تو ابھی چند روز باقی ہیں مگر خواتین نے سجنے سنورے کیلئے ابھی سے بیوٹی پارلرز کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق خوب سے خوب تر نظر آنے کے لیے خواتین نے کپڑے اور جیولری کی خریداری کے بعد اب خود کو جاذب نظر بنانے کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ جی بھر کر شاپنگ کرلی اب صرف خواہش ہےخوبصورت اور منفرد نظر آنا۔ یہی وجہ ہے کہ عید الفطر سے قبل ہی بیوٹی پارلر خواتین سے بھرے پڑے ہیں۔ جہاں کوئی فیشل کروانے میں مصروف ہوتی ہے تو کوئی کٹنگ اور آئی برو بنوانے میں مصروف ہوتی ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:گلوکار جواد احمد بھی سیاسی دوڑ میں شامل ہوگئے
بیوٹیشنز کا کہنا تھا کہ خواتین فیشل ،کٹنگ، سٹیکنگ ،مینی پیڈی کیور کروانے آتی ہیں۔ عید کی خوشی کے رنگوں میں خواتین کا بناؤ سنگھار بھی ایک رنگ ہے ۔ خواتین کی کوشش ہے کہ عید سے قبل ہی اپنے رنگ روپ پر خوب توجہ دی جائے تاکہ عید کے موقع پر نکھار ان کی خوشی کو چار چاند لگا دے۔