ویب ڈیسک: عارف والا میں آلوؤں سے لدا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قبولہ روڈ پر فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا ۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار آلووں سے لدے ٹرک کے نیچے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لعشیں اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد گاوں کالے پٹھان کے رہائشی ہیں۔