دریائے چناب میں طغیانی کا خدشہ، ریسکیو ٹیموں نے ارد گرد مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے

دریائے چناب میں طغیانی کا خدشہ، ریسکیو ٹیموں نے ارد گرد مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیرعالم : وزیرآباد دریائے چناب میں طغیانی کے خدشے کے باعث ریسکیو کی ٹیموں نے وزیرآباد کے چھ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق وزیرآباد دریائے چناب میں 8 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان ہائی فلڈ کا خدشہ ہے۔ سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں سات لاکھ کیوسک پانے آنے کا خدشہ ہے۔ 

این ڈی ایم اے کی طرف سے بھی ہائی فلڈ کے حوالہ سے مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔ 

 ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کے مختلف علاقوں جیسے رانا بہرام، سوہدرہ، ہری پور بند، حیدر کالونیم، چک علی شیر اور خانکی گاوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔دریا کے محلقہ علاقوں میں رہنے والوں کو وارننگ جاری کر دی گئیں۔ دریائے چناب سے ملحقہ علاقہ مکینوں کو مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔