ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری

 عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری
کیپشن: Election Commission, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی،13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اورآئی ٹی افسران کو ٹریننگ دی جائے گی،دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔

 مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی،24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلیٰ افسران کو ایک ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔