(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ملتان سے ایک اور وکٹ گر گئی، چیئرمین فوڈ شیخ مظہر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ مظہرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے،نجی ٹی وی کے مطابق شیخ مظہرکا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک سیاہ دن تھا جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرونگا، سیاسی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔