ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر شہریوں کے لئے بڑا تحفہ

لوڈ شیڈنگ،عید الاضحیٰ،لیسکو،شارٹ فال،سٹی 42
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا عیدالاضحیٰ پر بڑا تحفہ،عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کا اعلان،ادھرشارٹ فال میں کمی کی وجہ سے شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردی گئی۔
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے  سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی  ہو گئی جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو عارضی طور پر ختم کردیا گیا، لیسکو کی طلب پانچ ہزار دو سو میگاواٹ جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی پانچ ہزار ایک سو میگاواٹ کی گئی، اس طرح کمپنی کو صرف سو میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، شارٹ فال نہ ہونے کی وجہ سے شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا گیا ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف کا عید کی تعطیلات میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام سرکلز،سب ڈویژنز میں افسران اور عملہ الرٹ رہےگا اور اس حوالے سے عملہ کو اضافی مٹیریل بھی فراہم کردیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے موقع پر جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ باندھنے سے اجتناب کریں۔