یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے  نئی شرط عائد

یونیورسٹیاں،داخلے،پاکستان انجینئرنگ کونسل ،پرائیویٹ سیکٹر،سٹی 42
کیپشن: کلاس روم،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے شعبہ انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، اس سے قبل چند جامعات میں ہی داخلہ ٹیسٹ کی شرط تھی جبکہ بیشتر یونیورسٹیاں شعبہ انجینئرنگ میں انٹری ٹیسٹ کے بغیر داخلے جاری رکھے ہوئے تھیں۔

 اس فیصلے کا اطلاق نئے داخلہ سیشن سے ہوگا، اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تمام جامعات کو ہدایات جاری کردی ہیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جامعات کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ای سی نے ٹیسٹ صوبہ وائز لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا انٹری ٹیسٹ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔