ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،عمران خان

عمران خان،شیخوپورہ جلسہ،ضمنی الیکشن،سٹی 42
کیپشن: عمران خان،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ووٹ خریدنے کے لیے ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے۔

 شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب  میں  عمران خان کا کہنا تھا  کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا،17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر لوٹوں کو ضمنی الیکشن جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ  الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے، شیخوپورہ میں اپنے امیدوار خرم کو کہتا ہوں ووٹ لینے کے لیے آپ نے گھر گھر جانا ہے۔ مجھ پر 15 کے بجائے 15 ہزار ایف آئی آرز بھی درج کروا دیں میں پیچھے نہیں ہٹوںگا، کسی رنگ کسی سائز کا لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، سوشل میڈیا وکرز کو ڈرا رہے ہیں گھروں سے پکڑ رہے ہیں، عمران ریاض، ایاز امیر جیسے باضمیر صحافیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔