ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسرائیل نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا
سورس: pic by simpleflying
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل نے سعودی عرب سے کہ اسرائیلی مسلمانوں کو حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے براہ راست سعودی عرب پرواز کی اجازت کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیل کے وزیر برائے علاقائی تعاون عیساوی فریج نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی مسلمانوں کو حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے تل ابیب سے براہ راست سعودی عرب پرواز کی اجازت دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے اپنی ایئرلائنز کے لیے سعودی فضائی حدود سے گزر کر ایشیائی ممالک میں داخلے کی اجازت کے لیے بھی کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اسرائیلی وزیر نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب میں اپنی مذہبی عبادات کے لیے بین گُریون ایئرپورٹ سے جدہ جا سکوں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی آبادی کا 18 فیصد مسلم شہریوں پر مشتمل ہے۔ وزیر برائے علاقائی تعاون نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ دن ضرور آئے گا۔