ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی: تحریک انصاف کے 5 ارکان نے حلف اُٹھا لیا

PTI-Punjab Assembly
کیپشن: PTI-Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پانچ نئے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے نئے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نئے ارکان سے حلف لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد حلف لینے والوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جب کہ اقلیتی نشستوں پر حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی تین خواتین اور دو اقلیتی ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے۔