ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی پہلی امیر ترین ارب پتی خاتون

Singer Rihana
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون موسیقار بن چکی ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ 3 کھرب روپے کے قریب اثاثوں کی مالک ہیں۔

فوربز کے مطابق 34 سال کی عمر میں امریکی گلوکارہ 2 کھرب 91 ارب روپوں کے اثاثوں کی مالک ہیں، آوٹ لک کے مطابق 21ویں نمبر پر موجود ریحانہ کی دولت میں اضافہ  میوزک کیرئیر اورمیک اپ برینڈ سے ہوا۔

امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا۔ جس پران کا کہنا تھا کہ ان کا میک اپ ہر طرح کی خواتین کے استعمال کے لیے ہوگا۔

ن کے دونوں برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام اداکارائوں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔

گزشتہ سال ریحانہ نے دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقارکا اعزاز حاصل کیا تھا۔

41 سالہ کم کارڈیشین اس فہرست میں دوسری سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں، جو 1.8 بلین ڈالر کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہیں۔