دلیپ کمار کا 50کی  دہائی میں معاوضہ اوراثاثے۔۔

دلیپ کمار کا 50کی  دہائی میں معاوضہ اوراثاثے۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دلیپ کمار کا 50کی  دہائی میں معاوضہ اوراثاثے۔اداکاراعظم دلیپ کمار کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اداکاراعظم دلیپ کمار کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ایک رپورٹ کےمطابق  ان کے اثاثے پاکستانی کرنسی میں 13ارب روپے  کے قریب ہیں، ان کا گھر ممبی کےعلاقے باندرا میں ہے۔ دلیپ کمار کی آمدن کا واحد ذریعہ اداکاری رہا ہے۔وہ 2002سے2006 تک بھارتی پارلیمنٹ  کےرکن  بھی رہے۔پچھلی صدی کی پانچویں دہائی  میں دلیپ کمار نے ایک فلم کا معاوضہ  ایک لاکھ روپےتک  لیا جبکہ اتنی رقم میں اس وقت پاکستان  میں 2فلیمیں  بنا جایا کرتی تھیں

واضح رہے بھارتی فلموں کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار آج صبح ممبئی میں 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے،مرحوم بھارتی اداکار دلیپ کمار کو ممبئی میں سپردِ خاک کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے،مذکورہ ویڈیو نامور بھارتی پروڈیوسر فریدون شہریار کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپردِ خاک کرکے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی جارہی ہے۔