سٹی42: حکومت کا سبسڈی کیلئےبھی سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ صحت کارڈ کی طرز پر سبسڈی کارڈ بنائیں گے جو صرف غریبوں کو د یئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب بھر سے حلال گوشت، پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان سے ملاقات کی جس میں برآمد کنندگان نے سکیورٹی فورسز کے پرانے چیکنگ سسٹم، کسٹم کے پرانے سسٹم اورایئر پورٹ پر غیر معیاری سہولیات کی شکایات کے انبار لگا دئیے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان ملک کے لیے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرتے ہیں اور اِن کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا متعلقہ اداروں کے افسران برآمدکنندگان کی شکایات کے ازالے کیلئےکوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ پنجاب حکومت عوام کو سستےآٹے کی فراہمی پر سالانہ 80 ارب روپے کی سبسٹڈی دے رہی ہے اوراب ٹارگٹڈ سبسٹڈی کا پروگرام بنایا جا رہاہےجس کےتحت معاشرے کےکمزور افراد کوصحت کارڈ کی طرز پرکارڈ دئیےجائیں گا جس کے ذریعے وہ رعایتی اشیاء خرید سکیں گے۔