سٹی42: لاہور کےاربن ڈویلپمنٹ بجٹ میں10ارب روپےکااضافہ۔لاہور کے انفراسٹرکچر کوبہترکرنے کیلئےخطیر فنڈزدئیےجائیں گے۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب شہر میں اربن ڈویلپمنٹ کےنام سےنئےمنصوبوں کا آغاز کرےگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےانفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کیلئے اربن ڈویلپمنٹ بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ، محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ شہرمیں اربن ڈویلپمنٹ کےنام سےنئےمنصوبوں کا آغاز ہوگا جس میں سڑکوں کی توسیع ،نئے انڈر پاس،سگنل فری روڈ ،نئے یوٹرن اور سب ویز بنائی جائیں گیں ،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کےمطابق منصوبوں کاتخمینہ 10 ارب روپے لگایا گیا ہے، اربن ڈویلپمنٹ کیلئےمختلف محکموں کیساتھ ملکر منصوبہ بندی ہو گی، شہرکےانفراسٹرکچرکوبہترکرنےکیلئےجاری منصوبوں پرفنڈکم نہیں پڑنےدیں گے۔