نشتر کالونی مویشی منڈی؛ 20 ہزار کے 5 بکرے فروخت

نشتر کالونی مویشی منڈی؛ 20 ہزار کے 5 بکرے فروخت
کیپشن: FRAUD AT NASHTAR COLONY CATTLE MARKET
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد)نشتر کالونی مویشی منڈی میں ایک طرف سہولیات کا فقدان ہے تو دوسری طرف نوسرباز بھی سرگرم ہیں، نوسربازوں نے رحیم یار خان سے آئے محمد حلیم کو 2 لاکھ روپےکا چونا لگادیا،نوسرباز 2 لاکھ 20 ہزار کی بجائے 20 ہزار تھما کر 5 بکرے لے اڑے۔

تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کا جانور خریدنے اور فروخت کرنے والوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کرلیا ہے جبکہ نوسرباز بھی میڈیوں میں منڈلارہے ہیں،نشتر کالونی مویشی منڈی میں ایک طرف سہولیات کا فقدان ہے تو دوسری طرف نوسرباز بھی سرگرم ہیں، نوسربازوں نے رحیم یار خان سے آئے محمد حلیم کو 2 لاکھ روپےکا چونا لگادیا،نوسرباز 2 لاکھ 20 ہزار کی بجائے 20 ہزار تھما کر 5 بکرے لے اڑے، متاثرہ بیوپاری محمد حلیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نقصان کے ازالہ کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ کے دعوں کی قلعی کھل کر سامنےآگئی، ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی تاحال فعال نہ ہوسکی، نشتر کالونی مویشی منڈی میں بیوپاری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، بجلی، شامیانے، رہائش، ٹوائلٹس، چارہ عدم دستیاب، ویکسی نیشن سنٹر قائم ہوئےنہ چیک اپ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

 لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شہر میں 12 مویشی منڈیاں قائم اور فعال کرنے کا دعویٰ تو کیا گیامگر حقیقت اس کے برعکس نکلی، ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی میں سوائے شامیانوں کہ کچھ بھی دستیاب نہیں، جانور ہیں نہ ہی بیوپاری اور خریدار، بجلی میسر ہے نہ پانی، چارہ، رہائش اور ٹوائلٹس تو 
نشتر کالونی مویشی منڈی کا رخ کریں تو سہولیات کا تو ذکر ہی نہ کریں بے زبان جانور آگ برسات سورج تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ بیوپاریوں کو شامیانے ملے نہ ہی دوسری سہولیات میسر ہیں، شامیانے میسر نہ ہونے پر ایک بکرہ ذبح جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔
مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے 2 سے 3 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جبکہ بجلی عدم دستیاب ہے،نشتر کالونی مویشی منڈی میں سیکیورٹی نہ ہونے پر بیوپاری نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer