ٹوکیو اولمپکس ۔۔ پاکستانی دستے کی روانگی کا شیڈول جاری

 ٹوکیو اولمپکس ۔۔ پاکستانی دستے کی روانگی کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی دستے کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا گیا. پاکستانی دستے کی روانگی 16 جولائی سے شروع ہوگی۔

  تفصیلات کے مطابق  کھیلوں کے دنیا کےسب سے  بڑے ایونٹ اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی دستے کی روانگی 16 جولائی سے شروع ہوگی،بیڈ منٹن ، شوٹنگ اور سوئمنگ کی ٹیمیں 16 جولائی کو جاپان روانہ ہوں گی جبکہ  ویٹ لفٹر طلحہ بٹ 21 جولائی کو ٹوکیو کے لیے اڑان بھریں گے، چار رکنی اتھلیٹکس ٹیم 22 جولائی کو ٹوکیو کے لیے روانہ ہو گی، جوڈو کاز شاہ حسین قومی دستے کوبراہ راست اولمپکس ویلیج میں جوائن کریں گے،پاکستانی دستے میں شامل آفیشلز اپنے شیڈول کے مطابق ٹوکیو جائیں گے ۔

واضح رہے  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کے اتھلیٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، پی او اے حکام کی بروقت کوشش سے نجمہ پروین کی اولمپکس سکواڈ میں انٹری برقرار، میگا ایونٹ میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین اتھلیٹکس، ماحور شہزاد بیڈمنٹن، شاہ حسین شاہ جوڈو، غلام مصطفٰی بشیر، محمد خلیل اختر اور گلفام جوزف شوٹنگ میں، بسمہ خان اور سید محمد حسیب طارق سوئمنگ جبکہ طلحہ طالب ویٹ لیفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ نجمہ پروین ٹوکیو اولمپکس دستے کا حصہ ہونگی،، نجمہ پروین پر اٹھنے والے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔